وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے: علی محمد خان

اسلام آباد (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کا اپوزیشن کا مطالبہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ غیر اخلاقی ہے کیونکہ گذشتہ عام انتخابات میں مولانا فضل الرحمن کو ان کے اپنے حلقہ کے عوام نے مسترد کر دیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آزادی مارچ سے قطعاً پریشان نہیں ہے لیکن حکومت کے حوالے سے ان کے بیانات قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئین پر یقین رکھتی ہے اور اظہار رائے کی آزادی کو تسلیم کرتی ہے لیکن ہم چند ہزار لوگوں کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وزیر اعظم سے استعفیٰ طلب کریں۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے کئی سال کشمیر کمیٹی کی سربراہی کی لیکن انہوں نے تنازعہ کشمیر کو کسی بھی عالمی فورم پر اجاگر نہیں کیا۔ انتخابات میں شکست کا غم آئندہ الیکشن میں ہی دور ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو ان کے اپنے ووٹرز نے ہی مسترد کر دیا تھا اور اب وہ نام نہاد آزادی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں جس کو میں ’’ بربادی مارچ ‘‘ کہتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ خدانخواستہ اگر مارچ کے دوران کوئی حادثہ یا نقصان ہوا تو معاہدہ کے مطابق اسکی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...