نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) محلہ مسلم ٹاؤن میں نوجوان ڈینگی بخار سے تین روز میں جان کی بازی ہار گیا۔ 22 سالہ ابوبکر مغل کو اچانک بخار ہو گیا۔ گھر والوں نے معمولی بخار سمجھ کر مقامی پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتال سے علاج کروایا۔ دو روز قبل ڈینگی بخار کی تصدیق ہونے کے بعد ابوبکر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ ریفر کر دیا گیا۔ لیکن مرض شدید ہونے کی وجہ سے ابوبکر جان کی بازی ہار گیا۔ ڈینگی سے موت کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔