نوشہرہ ورکاں: نوجوان تین روز ڈینگی بخار میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا‘ علاقے میں خوف و ہراس

Nov 04, 2019

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) محلہ مسلم ٹاؤن میں نوجوان ڈینگی بخار سے تین روز میں جان کی بازی ہار گیا۔ 22 سالہ ابوبکر مغل کو اچانک بخار ہو گیا۔ گھر والوں نے معمولی بخار سمجھ کر مقامی پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتال سے علاج کروایا۔ دو روز قبل ڈینگی بخار کی تصدیق ہونے کے بعد ابوبکر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ ریفر کر دیا گیا۔ لیکن مرض شدید ہونے کی وجہ سے ابوبکر جان کی بازی ہار گیا۔ ڈینگی سے موت کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزیدخبریں