لاہور (سٹاف رپورٹر) دکانداروں نے اوپن مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کیلئے جاری کردہ نرخ نامے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اضافی نرخوں پر فروخت جاری رکھی، سبز مصالحہ جا ت کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، شملہ مرچ کی سرکاری قیمت نے برائلرگوشت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرچون سطح پر آلوکچاچھلکا کی قیمت 56روپے مقرر تھی تاہم اس کی 60روپے فروخت جاری رہی۔ آلو شوگر فری 36کی بجائے40روپے، آلو سٹور 23کی بجائے30روپے، پیاز60کی بجائے70، ٹماثر130کی بجائے 140سے150، لہسن دیسی 174کی بجائے180سے 200، لہسن چائنہ 245کی بجائے270سے280روپے، ادرک چائنہ 347کی بجائے400روپے، بینگن32روپے کی بجائے50، لہسن ہرنائی 220روپے کی بجائے240، کریلے51کی بجائے70، پالک22کی بجائے30روپے، ٹینڈے دیسی 55کی بجائے65سے70روپے، لیموںچائنہ 52کی بجائے70، بندگوبھی54کی بجائے70، پھول گوبھی 41کی بجائے55سے60، گھیاکدو42کی بجائے50، شلجم40کی بجائے50، سبزمرچ 140کی بجائے160، شملہ مرچ260روپے کی بجائے280روپے، اروی 71کی بجائے90سے95روپے، گھیا توری 45کی بجائے50، پھلیاں77کی بجائے90سے 100روپے جبکہ مونگرے92کی بجائے 100روپے فی کلو تک فروخت ہوئے۔ پھلوں میں سیب گاچہ فی کلو125کی بجائے140روپے، سیب کالا کولو پہاڑی130کی بجائے150، سیب کالا کولومیدانی 74کی بجائے80، سیب کشمیری44کی بجائے50، کیلا درجن اول 59کی بجائے70، کیلا درجن دوئم 42کی بجائے45سے50، سنگاڑھے71روپے فی کلوکی بجائے80، اناردیسی 135کی بجائے150روپے، اناربادانہ 253کی بجائے265سے270، انارقندھاری 153کی بجائے170سے180، کھجور ایرانی 165کی بجائے180، امرود 48 کی بجائے60 سے65، انگور گولہ124کی بجائے150، انگور کالا158کی بجائے180سے190روپے، انور سندرخانی190کی بجائے230 سے240 جبکہ جاپانی پھل83روپے کی بجائے100روپے فی کلو فروخت ہوا۔