اسلام آباد(آئی این پی ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سینئرسیاستدان ہیں امید ہے انہوں نے جو معاہدہ کیا وہ نہیں توڑیں گے۔اسلام آباد میں بحریہ انکلیو میں میراتھن ریس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا بھی اسمبلی میں ہے، ایشوز قومی اسمبلی میں لیکر آئیں اور مولانا الیکشن کے حوالے سے خدشات بتائیں،اسمبلی ہی بہترین فورم ہے۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور انہیں سیکیورٹی بھی دی، فضل الرحمان بلا رکاوٹ آئے اور ہم نے معاہدہ کے تحت انہیں جگہ و سہولیات دیں، مولانا کو چاہیے وہ معاہدے کی پاسداری کریں اور وہیں بیٹھیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اب بال مولانا کے کورٹ میں ہے۔