فضل الرحمان مذہب کو سیاست میں نہ لائیں تو بہتر ہو گا‘ نور الحق قادری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمنٰ مذہب کو سیاست میں نہ لائیں تو بہتر ہو گا۔ مولانا نے تاثر دیا ہے کہ سیاست میں انتہا پسندی کے قائل نہیں ان کے رویئے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مولانا نے عمران خان پر تنقید کے تیر برسائے اور بے جا ہدف بنایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا الزام لگایا گیا ایسی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مولانا فضل الرحمنٰ ربیع الاول کا احترام کریں۔ فضل الرحمنٰ کو پرامن طریقے سے جلد از جلد اجتماع کو منتشر کرنا چاہئے۔ عمران خان کے جسم اور روح پر عشق مدینہ سوار ہے۔ ریاست مدینہ بنانے میں عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...