آزادی مارچ کہیں نہیں روکا، اپوزیشن معاہدے کی پاسداری کرے: جہانگیر ترین

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ کو کہیں نہیں روکا، اپوزیشن کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہمیشہ بڑے بڑے نعرے لگاتے ہیں۔ سابق حکومت نے ملکی معیشت کے ساتھ جو کچھ کیا، اسے بہتر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اب اکیلے ہیں، انہیں عوام میں پذیرائی حاصل نہیں ہے۔ آزادی مارچ میں کوئی مسئلہ نہیں چاہتے، اس لیے چپ ہیں۔ حکومت آزادی مارچ کیخلاف کوئی مزاحمت نہیں کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں یہ لوگ اپنا جمہوری حق استعمال کریں۔سپورٹس رپورٹر کے مطابق لاہور کے پولو گراؤنڈ میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ انتخابات 2023ء میں ہی ہونگے۔ اپوزیشن کو انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم پاکستان کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ فوج یا کسی اور کی نگرانی میں الیکشن ہوں ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ معیشت کو چھ ماہ میں بحال کرنے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے دعویداروں نے معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن