لاہور(آئی این پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہلی دروازے لاہور میں واقع شاہی حمام کا دورہ کیا اور اس کی تاریخ جانی، اس موقع پر خاتون اول ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ اتوار کو صدر مملکت لاہور کے دہلی دروازے میں واقع شاہی حمام کی تاریخی حیثیت جاننے کیلئے شاہی حمام پہنچے اور اسکا کا دورہ کیا اور والڈ سٹی کی ٹورسٹ گائیڈ نے صدر مملکت کو تاریخ کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر صدرمملکت عارف علوی کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ریمارکس بک میں بھی صدر مملکت نے لکھا کہ والڈسٹی اور آغا خان ٹرسٹ نے اچھا کام کیا ہے۔ ان کے ساتھ والڈسٹی افسران نے تصاویر بھی بنوائیں۔