جسٹس گلزار احمدآج قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Nov 04, 2019

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمدآج قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ اس وقت انڈونیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے موجود ہیں اور 9 نومبر کوواپس پاکستان آئینگے۔ان کی غیر موجودگی میں جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں اداکریں گے ، ان کی تقریب حلف برداری آج سپریم کورٹ میں ہوگی ، جسٹس مشیر عالم ان سے عہدے کاحلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل ، عدالتی افسران و سٹاف شرکت کرے گا ۔

مزیدخبریں