لاہور(نیٹ نیوز) آٹے کی قیمت کم نہ کرنے پر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ ف) کے دھرنے میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کی بوری کی قیمت 1200 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم ہمیں زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے۔
آٹا سستا کیا جائے ورنہ جے یو آئی کے دھرنے میں شامل ہو جائیں گے: نان بائیوں کا اعلان
Nov 04, 2019