ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ کی 700 ایکڑ اراضی پر مسلح افراد کامبینہ قبضہ

Nov 04, 2019

بدین (صباح نیوز)ذوالفقار مرزا اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی 700 ایکڑ زرعی اراضی پر سینکڑوں مسلح افراد نے مبینہ طور پرقبضہ کر لیا۔ صبح درجنوں گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے ٹنڈوباگو کے قریب ذوالفقار مرزا کی زمین پر قبضہ شروع کیا۔ ذوالفقار مرزا نے زمین پر قبضے کا الزام سندھ حکومت پر عائد کردیا۔بدین میں ذوالفقار مرزا اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی 700 ایکڑ زرعی اراضی پر سینکڑوں مسلح افراد نے قبضہ کر لیا۔ صبح درجنوں گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے ٹنڈوباگو کے قریب ذوالفقارمرزا کی زمین پر قبضہ شروع کیا۔ جھگڑے میں کاشتکار بھی زخمی ہوئے۔ ذوالفقار مرزا نے زمین پر قبضے کا الزام سندھ حکومت پر عائد کر دیا۔جی ڈے اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا نے کہا کہ کہ زمین ہمارے اثاثہ جات میں بھی ڈیکلیئرڈ ہے۔ بشارت زرداری کے ذریعے قبضہ کیا گیا خونریزی کا خطرہ ہے جس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔ حسنین مرزا نے کہا کہ اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں یہ بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے۔

مزیدخبریں