ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اتوار کے دن ڈھاکہ میں لیبر کورٹ کی جج ذکیہ پروین نے یونس کی ضمانت منظور کی۔ بنگلہ دیش میں مائیکرو کریڈٹ کے بانی یونس پر الزام ہے کہ انہوں نے گرامین بینک کے تین ملازمین کو غیرقانونی طور پر برطرف کیا گیا تھا۔ ملازمین نے مبینہ غیرقانونی برطرفی کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ محمد یونس بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے جس پر عدالت کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یونس نے ہی گرامین بینک کی بنیاد رکھی تھی۔