واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ کے ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے تجویز کردہ ہیلتھ انشورنش قانون کو بلاک کر دیا ہے۔ اس قانون کے تحت امریکی ویزے کی خاطر یہ ثابت کرنا تھا کہ بیماری کی صورت میں ویزے کے حصول کے خواہش مند افراد کے پاس ہیلتھ انشورنس ہے یا ان کے پاس علاج معالجے کی خاطر مطلوبہ رقوم موجود ہیں۔ اس قانون کے خلاف سات امریکیوں اور ایک این جی او نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کی وجہ سے قانونی طور پر امریکا آنے والے ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔
امریکی عدالت نے ویزے کیلئے تجویز کردہ ہیلتھ انشورنس کا بل بلاک کردیا
Nov 04, 2019