سعودی عرب کی کثیرالقومی بحری مشقوں میں شرکت

 سعودی بحریہ نے کثیرا لقومی فوجی مشقوں میں شرکت کی ہے۔ امریکی سینٹرل بحری کمانڈ کی قیادت میں یہ مشقیں خلیج عقبہ سے لے کر خلیج عرب کے شمال تک کی جا رہی ہیں۔سعودی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ الشمری نے بتایا کہ 56 ممالک او ر7بین الاقوامی تنظیمیں بحری فوجی مشقوں میں شامل ہیں۔ یہ مشقیں 2مرحلوں میں ہوں گی۔ پہلا اکیڈمک ہے۔دوسرے مرحلے میں تمام جنگی جہازوں کو مشقوں میں شامل کیا جائے گا۔ان مشقوں کا مقصد عالمی جہاز رانی کی راہ میں حائل خطرات سے نمٹنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن