وزیراعظم عمران خان احساس پروگرام کے تحت احساس فار سٹوڈنٹ انڈر گریجوایٹ سکالرشپ پروگرام کا پیر کو افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت احساس فار سٹوڈنٹ انڈر گریجوایٹ سکالرشپ پروگرام ملکی تاریخ میں پہلی بار شروع کیا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں تعلیم کے لئے مالی رسائی کے فروغ کے لئے پر عزم ہے اور وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مساوی مواقع فراہم کررہی ہے۔