بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکا میں لیبر کورٹ کی جج ذکیہ پروین نے یونس کی ضمانت منظور کی۔ بنگلہ دیش میں مائکرو کریڈٹ کے بانی یونس پر الزامات ہیں کہ انہوں نے گرامین بینک کے تین ملازمین کو غیر قانونی طور پر برطرف کیا تھا۔ اس کیس کے سلسلے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یونس نے ہی گرامین بینک کی بنیاد رکھی تھی۔