حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے  سریلی دھنوں اور خوبصورت اشعار پر مبنی نغمہ جاری کردیا۔

حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے  سریلی دھنوں اور خوبصورت اشعار پر مبنی نغمہ جاری کردیا۔ نغمے کے پس منظر میں  سکھ کمیونٹی کے مرد و خواتین   افراد کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں وہ کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستان سے  اظہار تشکر کررہے ہیں۔ نغمہ کرتارپورراہداری سے متعلق یہ نغمہ پیر کی شب وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی موجودگی میں  جاری کیا گیا اور اس موقع پر انہوں نے  پاکستان میں اقلیتوں بالخصوص سکھ برادری کے حقوق کیلئے  کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ راہداری  مذہبی سیاحت کو مزید پروان چڑھائے گی،نغمہ مذہبی ہم آہنگی سے رنگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے  سکھ کمیونٹی سے جووعدہ  کیا ہے وہ پوراکردیاہے اس راہداری سے  مذہبی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی مقدس مقامات کے حوالے سے  کوئی بھی ملک متعلقہ مذہب کے لوگوں کو آنے کیلئے  سہولتیں دیتاہے چاہے متعلقہ ملک سے  اس سے جیسے بھی تعلقات ہوں۔ سکھ برادری کو پاکستان  میں خوش آمدید کہتے ہیں اور اس کیلئے ہمارے دروازے بھی کھلے ہیں اور دل بھی  اور عمران خان اس حوالے سے واضح اعلان کرچکے ہیں ہم  دنیا بھر سے سکھ برادری پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ بہتر سے بہتر سہولیات کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں سکھ برادری مطمئن ہو اور روابط کو مزید فروغ ملے ۔

ای پیپر دی نیشن