حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی :رائو محمدعارف ،شیخ جاوید اقبال

خانیوال(خبرنگار)مسلم لیگ(ن)لائرز فورم کے ضلعی صدررائو محمدعارف خاں، شیخ جاوید اقبال نے کہا کہ مسلط کردہ حکمران بری طرح ناکام معیشت خطرناک حدتک کمزور گردشی قرضوں کے نتیجہ میں معاشی طورپر ہر شعبہ کریش ہوچکاہے۔ شریف خاندان اورمسلم لیگ(ن) پوری طرح متحد ہے مسلم لیگ(ن) سے شین نکالنے والوں کو ناکامی ہوگی ۔مریم نوازشریف کی شہبازشریف اورحمزہ شہبازسے ملاقات منفی پروپگنڈہ کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو دھوکہ دینے والے اب چین اورامریکہ کے نظام کی باتیں کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...