بوچھال کلاں (نامہ نگار)بوچھال کلاں کی سماجی و سیاسی شخصیت ملک عدنان منصب پر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا شدید دباؤ بڑھ گیا۔ مختلف وفود نے اُن سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ دوست احباب کی مشاورت سے کروں گا۔اُنہوں نے اُن دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اہلیان بوچھال کلاں کی عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، سب کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے۔ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے تن من دھن لگا دیں گے۔