سنسنی خیز مقابلہ آخری گیند پر میچ ٹائی، زمبابوے نے تیسرا ون ڈے سپر اوور میں جیت لیا، سیریز پاکستان کے نام

ؒٓلاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلہ برابر کرکے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر وائٹ واش بچالیا، سیریز 1-2 سے قومی ٹیم کے نام رہی۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جہاں زمبابوے کو جیت کیلئے تین رنز کا آسان ہدف ملا۔قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا سکور برابر رہا تھا اور فیصلہ سپر اوور پر ہوا۔زمبابوے کے کپتان چیمو چبھابھا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت نہیں ہوسکا۔فاسٹ بولر محمد حسنین نے مہمان ٹیم کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کرکے ان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ ڈی۔بعدازاں شان ولیمز نے 118 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 278 رنز تک پہنچایا۔قومی ٹیم کے بیٹسمین کارکردگی نہیں دکھا سکے تاہم دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ میچ کو ختم کرنے سے قبل ہی آؤٹ ہوگئے۔زمبابوے کے بولرز نے پاکستانی ٹیل اینڈرز کو دبوچ لیا اور 278 رنز کا ہدف عبور کرنے نہیں دیا۔قومی ٹیم کو آخری گیند پر جیت کے لیے 5 رنز درکار تھے تو محمد موسیٰ نے چوکا لگا کر سکور برابر کردیا۔میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔پاکستان نے دو رنز بنائے ۔ اوپنر افتخار احمد اور خوش دل شاہ کے آئوٹ ہونے پر اوور ختم ہو گیا ۔ زمبابوے نے تین رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز بناکر پورا کرکے میچ جیت لیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...