لاہور(نیوزرپورٹر)سابق گورنر پنجاب و چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے کہاہے کہ خواتین کو تعلیم یافتہ، بااختیار اور باصلاحیت بنائے بغیر ان کی صحت کے مسائل حل کرنا مشکل ہے۔برسٹ کیسنر کے سالانہ 90ہزار نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ 40ہزار خواتین اس بیماری سے اپنی جان گنوا بیٹھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بریسٹ کینسرکے بارے آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خواتین کو تعلیم یافتہ، بااختیار اور باصلاحیت بنائے بغیر مسائل کا حل مشکل ہے:خالد مقبول
Nov 04, 2020