لاہور ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ سیّد مصطفی کمال کی دستک اوران کے فلسفہ سیاست نے باضمیر پاکستانیوں کوبیدار کردیاہے ۔ سیّدمصطفی کمال کاہم وطنوں کے نام سیاسی پیغام نویدانقلاب اورقومی بحرانوں کیخلاف ایک سیلاب کی مانند ہے۔ اوور سیز پاکستانیوں سمیت مادروطن کے اٹھانویں فیصد لوگ حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کی منفی سیاست سے بیزار ہیں۔