آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری ناقابل قبول ہے: سید محمود غزنوی

لاہور (پ ر) امن کمیٹی برائے بین المذاہب و سماجی ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ کوئی مسلمان نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ آزادی اظہار کے نام کی جانے والی مذموم حرکتیں قطعی ناقابل برداشت ہیں۔ اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ نبی کریمؐ سمیت تمام انبیاء کرام کے بارے میں گستاخانہ حرکتیں روکنے کے لئے قانون سازی کرائے۔ پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو بار بار کیوں مجروح کیا جاتا ہے۔ فرانس کے صدر عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمیں اس حرکت پر سخت ایکشن لیں۔

ای پیپر دی نیشن