مسافرخانہ(نامہ نگار) آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت کا موزوں ترین وقت کاشت30 نومبر تک ہے۔کاشتکار گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے اس کی کاشت ترجیحاً پٹریوں پر کریں اس طریقہ کاشت سے پانی کی30 تا 50 فیصد بچت ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار زرعی ماہر پروفیسر ڈاکٹر مدحت کامل حسین نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر دھان کی برداشت کے بعد گندم کاشت کرنی ہو تو ایک مرتبہ روٹاویٹر یا دو مرتبہ ڈسک ہیرو چلائیں اور ہل بمعہ سہاگہ دیں اور گندم کی کاشت بذریعہ ڈرل کریں۔وتر کے طریقہ کاشت کی صورت میں کپاس،مکئی اور کماد کی برداشت کے فوراً بعد دو مرتبہ ہل چلا کر ایک مرتبہ روٹا ویٹر کا استعمال کریں۔آبپاش علاقوں میںگندم کے موزوں وقت کاشت کیلئے شرحِ بیج 50 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔
کاشتکار گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے کاشت ترجیحاً پٹریوں پر کریں: ڈاکٹر مداحت کامل
Nov 04, 2020