نواب شاہ/خیرپور(بیورورپورٹ/نامہ نگاران) مسلم لیگ فنگشنل کی جانب سے وفاقی حکومت کے آرڈینس کی آڑ میں سندھ کے جزائر پر جبری قبضہ اور فرانس میں نبی پاک ﷺ کے شان میں گستاخانہ عمل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل شہید بینظیر آباد کے سید زاہد حسین شاہ، غلام مصطفیٰ جمالی، سید آصف شاہ، اکبر گل کیریو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا فنکشنل لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ صدارتی آرڈنینس بدنیتی پر مبنی ہے جو سندھ دشمن اقدام ہے وفاقی حکومت ترقی کے نام پر سندھ اور بلوچستان کے سمندری جزائر اور ساحلی پٹی پر قبضہ کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے ہم سندھ کے وسائل پر کسی کو قبضہ کی اجازت نہیں دینگے دوسری جانب گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فنگشنل لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا ہم نبی آخر الزماں ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے مغربی ممالک ہوش کے ناخن لیں اور مسلمانوں کے دینی جذبات کو بھڑکانے سے باز آ جائیں عاشق رسول ناموس رسالت پر جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم اسلام فوبیا کے تدارک کے لئے اسلامی ممالک کا فورم بنائیں اور مذہبی رہنماؤں کی گستاخی سے متعلق عالمی قانون سازی کے لئے عملی اقدامات کریں٭خیرپورسے نامہ نگارکے مطابق فنکشنل مسلم لیگ کے سینکڑوں کارکنوں نے جھنڈے اور بینر اٹھا کر توہین رسالت اورسندھ کے جزائر پر قبضوں کے خلاف فنکشنل مسلم لیگ ہائوس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب گرائونڈ پر پہنچ کر جلسہ کیا جلسے سے خطاب کر تے ہوئے فنکشنل مسلم لیگ ضلعی جنرل سیکریٹری سید عقیل حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں دو قوتیں ہیں ایک شیطانی اور دوسری رحمانی شیطانی قوتیں دنیا بھر کا امن خراب کرنے کے لیے دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرتی ہیں،جلسے کو کامریڈ نثار ابڑو، میر ڈنل خان تالپور، مرتضیٰ شاہ راشدی، حاجی امام بخش پھلپوٹو،ڈاکٹر پیارو پھلپوٹو، بشر فاروقی، حاجی عزیز گوپانگ، خادم آرادین اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ سندھ حکومت سندھ کے جزائر پر اپنا موقف واضح کرے اور عوام سے دھوکہ نہ کرے۔
سندھ کے جزائر پر قبضہ کیخلاف مسلم لیگ فنکشنل کا احتجاجی مظاہرہ
Nov 04, 2020