ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان کے درمیان  انسداد کرونا کیلئے 20 لاکھ ڈالرکا معاہدہ 

Nov 04, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان انسداد کرونا کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ حکومت نے اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) کے ساتھ انسدادِ کرونا کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ کرلیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور اسلام آباد میں ہوئی ،سیکرٹری وزارت اقتصادی امور نے کہا ایشیائی ترقیاتی بینک کی کرونا کے لیے امداد پرشکرگزار ہیں، اے ڈی بی گرانٹ ہیلتھ ورکرزکی تربیت، بائیوسیفٹی اور لیب کے قیام کیلئے استعمال ہوگی۔کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ کرونا وبا سے متعلق کہنا تھا کہ انسدادِ کرونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

مزیدخبریں