اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بوسنیا کے صدر شفیق جعفر ووچ دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے۔ بوسنیا کے صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح وفد بھی صدر بوسنیا ہرزیگووینا کے ہمراہ ہو گا۔ شفیق جعفر ووچ صدر مملکت عارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔
بوسنیا کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے‘صدر‘ وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے
Nov 04, 2020