منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف سے سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریری درخواست طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی احتساب عدالت نے شہباز خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ  کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے شہباز شریف سے سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریری درخواست طلب کی ہے۔ عدالت نے نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مستردکر دی اور ڈی جی نیب سے شہباز شریف کی اہلیہ کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سلمان شہباز‘ رابعہ عمران سمیت 3 ملزم جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...