اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کو استحکام دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی لائی گئی، حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کو استحکام دیا۔ کرونا سے پہلے ٹیکس ہدف میں17 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت نے پورا سال سٹیٹ بینک سے ایک ٹکا بھی قرضہ نہیں لیا۔ اللہ کی مدد سے کرونا سے اچھے انداز میں نکلے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی 500 اشیا پر سبسڈی دی گئی جب کہ احساس پروگرام کا بجٹ 100 سے بڑھا کر 192 ارب روپے کیا۔ ایکسپورٹس اور انڈسٹری بڑھ رہی ہیں۔