اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے موسم سرما میں گیس قلت سے نمٹنے کیلئے دسمبر سے ایل این جی خریداری کی تیاری شروع کر دی ۔ ذرائع کمے مطابق دسمبر میں ایل این جی کے 6 کارگوز کی فراہمی کیلئے عالمی کمپنیوں نے مہنگی ترین بولیاں وصول ہوگئیں ،سرکاری کمپنی پی ایل ایل نے دسمبر کیلئے بولیاں طلب کر رکھی تھیں ، پی ایل ایل نے دسمبر میں ایل این جی کے 6 جہازوں کیلئے بولیاں طلب کی تھیں ، ذرائع کے مطابق عالمی کمپنیوں کی طرف سے دسمبر کیلئے خام تیل کی قیمت کے 15.87فیصد سے 19.30 فیصد تک بولیاں دی گئیں ،دسمبر کیلئے ایل این جی کے 6 کارگوز کیلئے بولیاں عالمی کمپنیوں گنور،سوکار ،وائٹول اور ای این آئی سمیت چھ کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت بولیوں پر غور کے بعد دسمبر میں ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے معاہدوں کے تحت ایل این جی خام تیل کی قیمت کے 11.62فیصد سے 13.37فیصد تک خریدی جا رہی ہے ۔