پاکستانی تاجر  ہماری مارکیٹس میںمصنوعات فروخت کر سکتے ہیں: سفیر کرغیزستان

لاہور(آئی این پی ) کرغیزستان کے  سفیرایرک بیشم بیف نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر کرغزستانی مارکیٹس میں اپنی مصنوعات فروخت کر سکتے ہیں، جبکہ کرغیزستان کی منڈیوں سے یورپ اور دیگر مغربی ممالک سامان برآمد کیا جاسکتاہے۔ تفصیلات کے مطابق کرغیزستانی سفیر ایریک بیشیم بیف نے لاہور سنٹر فار پیس ریسرچ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ کرغیزستان میں سرمایہ کاری کے آسان اور منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ ایریک بیشیم بیف کا کہنا تھا کہ کرغیز مارکیٹس پاکستانی تاجروں کے لئے کھلی ہوئی ہیں، پاکستانی تاجر کرغزستانی مارکیٹس میں اپنی مصنوعات فروخت کر سکتے ہیں، جبکہ کرغیزستان کی منڈیوں سے یورپ اور دیگر مغربی ممالک سامان برآمد کیا جاسکتاہے۔ انھوں نے کہا کہ کرغیزستان کئی سالوں سے کامیابی کے ساتھ یورپ اور عرب ممالک میں کرغیز شہد برآمد کررہا ہے، ہم اپنی اعلی معیار کی ماحول دوست زرعی مصنوعات ، نامیاتی سبزیاں اور پھل، گوشت، دودھ کی مصنوعات اور شہد پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ کرغیز سفیر نے پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان ٹرانسپورٹ معاہدوں کی تجدید پر زور دیتے ہوئے کہا ٹرانسپورٹ معاہدوں سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...