کراچی ( کامرس رپورٹر) کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کے طور پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائدکردی، ترجمان کے مطابق ایئرپورٹس پراندرون و بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو ڈرائیورڈراپ لائن پر ہی چھوڑنے کی اجازت ہوگی، مسافروں کولینے والے ڈرائیورحضرات اپنی گاڑیوں میں ہی ان کاانتظارکریں گے جبکہ غیر ضروری افراد یا اہل خانہ کو مسافروں کو چھوڑنے کا لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب سی اے اے نے ایئرپورٹ کی حدودمیں ماسک پہننالازمی قراردیدیا۔