دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم  کا11نومبر کو اعلان متوقع

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان11نومبر کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کپتان سمیت ممکنہ کھلاڑیوں پر حتمی مشاورت اگلے ہفتے ہوگی۔  پی سی بی حکام کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد بابراعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں جب کہ روحیل نذیر کو پاکستان شاہین کا کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن