ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نئے وائس چانسلرز کی کارکردگی سے مایوس، 5روزٹریننگ شروع

Nov 04, 2020

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلرز کی کارکردگی سے مایوس، 5روزٹریننگ میں معاملات کو سنبھالنے کی  تربیت دی جائے گی،تفصیل کے مطابق صوبے بھر میں ایک سال قبل تعینات ہونے والے وائس چانسلر کی کاکردگی سے ایچ ای ڈی مایوس ہے جس پر ان وائس چانسلر ز کی 5 روزہ ٹریننگ شروع ہوگئی جس کااختتام جمعہ کو ہوگا جس  کے آخری سیشن میں  چانسلر گورنر خطاب کریں گے ، ان ٹریننگ میںملتان  سے ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، زرعی یونیورسٹی سے ڈاکٹر راو ا?صف، ڈاکٹر عامر اعجاز ، اور دیگر شامل ہیں جبکہ ان کو ٹریننگ دینے کیلئے زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو اسائنمنٹ  دی گئی ہے جو پہلے روز لیکچر دے کر واپس ا?گئے ہیں ،جبکہ باقی ماندہ وائس چانسلر اس وقت لاہور میں ہی ٹریننگ حاصل کررہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹریننگ کے بعد باقاعدگی سے ان وائس چانسلر ز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جاتا رہے گا۔

مزیدخبریں