سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس ملک میں ایمانداری کی سیاست کرنے کی سزا دی جارہی ہے یہ حکومت عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لڑائی سے اپنی مدت پوری کرنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے ہم نے جیلیں بہت دیکھی ہوئی ہیں یہ حکومت جتنی کوششیں اپوزیشن کو نیچا دکھانے کییے کررہی کے اگر اس نے یہ کوششیں پہلے دن سے معیشت کی بہتری کیلیے صرف کی ہوتیں تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم دو نمبر محب وطن ہی صحیح اور عمران خان اور ان کی پی ٹی آئی سب سے زیادہ محب وطن ہیں مگر ملک وقوم کے لیے سوچیں پارلیمنٹ کو عزت و توقیر دیں ۔