خاکوںکی حمائت مغرب کی علمی و فکری شکست کا اعتراف ہے: علامہ سعید کلیروی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)یورپ میں بار بار توہین آمیز خاکوںکی اشاعت اور اب فرانسیسی صدر کی جانب سے کھلم کھلا گستاخی کی حمائت در اصل مغرب کی علمی و فکری شکست کا اعتراف ہے، مغرب اسلام کے مقابل نظام حیات لانے سے قاصر رہا ہے، مغرب کے غیر جانبدار لوگ دن بدن اسلام کے دامن میں پناہ لے رہے ہیں، اس کا بدلہ بعض بد بخت گستاخی رسالت کی ناپاک اور ناکام کاوشوں سے کر رہے ہیں، لیکن وہ یاد رکھیں کہ ان کی یہ حرکتیں اسلام کی مقبولیت میں کمی نہیں لا سکتیں ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے امیر علامہ محمد سعید کلیروی، سرپرست مولانا محمد صاد عتیق، ناظم اعلیٰ مولانا محمد ابرار ظہیر اور دیگر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث میں عظمت مصطفی ﷺ سیمینار سے خطاب کرتے  کیا۔

ای پیپر دی نیشن