گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہے کہ حافظ آباد میں ہونیوالے عمران خان متوقع آمد اور جلسہ میں شرکت کیلئے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر پہنچ کر اس بات کو ثابت کر دے گا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں سے عوام کو ریلیف اور سہولیات میسر آ رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لدھیوالہ وڑائچ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی کے باعث صوبہ بھر میں عوام کی سہولت اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے جانے کی وجہ اب عوام گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے چنگل سے نکلنے میں آزاد ہو گئے ہیں۔