ملک اسوقت سیاسی اوراقتصادی تباہی کے دہانے پرکھڑاہے: رانا بلال احمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)ایک خوددار، خودمختار اورعوام کی فلاح وبہبودکے بارے برسرپیکار سیاسی جماعت ہے،آج عام آدمی کوبھی نوازشریف حکومت کے جانے کے بعدایسالگ رہاہے جیسے ملک آفت زدہ ہوچکاہو،ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر رانا بلال احمد خاں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی،معاشی اوراقتصادی طورپرتباہی کے دہانے پرکھڑاہے عمران نیازی کادھرناملک میں عدم استحکام لانے کیلئے تھا،ملک کی معیشت کوداوپرلگانے کیلئے تھا،اس دھرنے کے باعث ملک میں نہ صرف انتشارپھیلا بلکہ دشنام طرازی کی سیاست بھی پروان چڑھی ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے پی ڈی ایم کاقیام عمل میں لایاگیاہے جوملک میں جمہوریت کے استحکام اورووٹ کی عزت کیلئے جدوجہدکررہی ہے،انشا اللہ پی ڈی ایم کی کامیابی سے ملک ایک بارپھرترقی کی راہ پرگامزن ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن