وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کوریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے ، چھوٹی، درمیانی صنعتوں کورعایتی نرخوں پربجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اورمعاشی استحکام کی جانب ایک اوراہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی، درمیانی صنعتوں کورعایتی نرخوں پربجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے، غریب مزدوروں کے چولہے بھی جلیں گے عوام کوریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔
عوام کوریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے،شبلی فراز
Nov 04, 2020 | 13:56