دبئی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے نمبر ون ہونے کا اعزاز چھین لیا۔آئی سی سی کی بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم 834پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ کا 733پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان 731پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارتی کپتان کوہلی 714پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ ورلڈ کپ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر جوز بٹلر 8درجے چھلانگ لگاکر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بولرز میں وانندو ہسارنگا نے تبریز شمسی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، عادل رشید، راشد خان اور مجیب الرحمان ٹاپ 5میں شامل ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13ویں اور حارث رئوف 20ویں نمبر پر ہیں۔
بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی نمبر ون بیٹسمین بن گئے
Nov 04, 2021