ارسا 1991ء کے تقسیم آب کے معاہدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے: قائمہ کمیٹی

Nov 04, 2021

اسلام آباد (خبر نگار) ارسا 1991ء کے تقسیم آب کے معاہدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ واپڈا اور وزارت آبی وسائل جلد از جلد ٹیلی میٹری سسٹم کو نصب کریں۔ اسی طرح دریائے سندھ کے پانی کی مقدار کا مختلف مقامات پر جائزہ لینے کے لیے غیر جانبدار ماہرین کی مدد لی جائے۔ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں کمیٹی کوبتایا گیا کہ1991ء سے پہلے پانی کی تقسیم کا کوئی متفقہ معاہدہ موجود نہ تھا لہذا قومی یگانگت پیدا کرنے کے لیے 1991ء میں پاکستان کی تقسیم کا معاہدہ کیا گیا جس کو تمام صوبوں نے اتفاق رائے سے منظور کیا تھا۔

مزیدخبریں