اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے دو بل منظور اور ایک مسترد کر دیا۔ قومی ورثے کی جگہوں کی شناخت تحفظ بحالی ان تک رسائی اور وزیراعظم کے مشیروں کو قومی و صوبائی اسمبلیوں، کمیٹیوں میں بولنے کی اجازت سے متعلق بلز کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے خواتین کی وراثت کے حوالے سے بل، غوروخوض کے بعد کثرت رائے سے مسترد کر دیا ہے۔ کمیٹی نے قرار دیا کہ جب اسلام عورت کو وراثت کا حق دے رہا ہے تو اس کے لیے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں۔
قائمہ کمیٹی انصاف،کمیٹیوں میں بولنے کی اجازت سے متعلق بلز کی منظوری
Nov 04, 2021