حکومت کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدہ پارلیمنٹ میں لائے:  مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدہ فوری طور پر عوام اور پارلیمان کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے پولیس کے شہدا سے روا رکھے گئے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چھپ چھپا کر پچھلے دروازوں سے کیے گئے معاہدے قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور عوام سے دھوکہ ہیں۔ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے اور تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔ جن پولیس اہلکاروں کی جانیں گئیں اس کی مذمت کرتی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن