عرب لیگ کا برطانیہ سے اعلان بالفورپر معافی مانگنے اورفلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا مطالب

Nov 04, 2021

قاہرہ(شِنہوا)عرب لیگ (اے ایل)نے برطانیہ سے اعلان بالفور کی وجہ سے فلسطینیوں کو ایک صدی سے زائد عرصے تک پہنچنے والے مصائب پرمعافی مانگنے اوردوریاستی حل کے مطابق فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ نے یہ بیان بالفوراعلامیہ کی 104 ویں سالگرہ کے موقع پر دیا، برطانوی حکومت نے 2 نومبر 1917 کو ایک بیان میں فلسطین کی سرزمین پر ایک ریاست کی تعمیر کے لئے یہودیوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔عرب ممالک کی اس تنظیم نے برطانیہ سے اس تاریخی غلطی کو درست کرنے اور فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرنے کامطالبہ کیا۔عرب لیگ نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ 1976 کی سرحدوں پردارالحکومت مشرقی بیت المقدس کے ساتھ فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرے، تاکہ دو ریاستی حل کی بنیاد پرمستقل اور جامع منصفانہ امن کا حصول ممکن ہوسکے۔

مزیدخبریں