لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تیسری کلاس کی اسلامیات کی کتاب میں دوسرا کلمہ تبدیل کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے 10 نومبر کو فریقین کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا۔ عدالت کے روبرو سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکام نے جان بوجھ کر دوسرا کلمہ تبدیل کیا ہے۔ اسلام کی بنیادی اساس میں تبدیلی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس سے بچوں کے والدین اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، استدعا ہے کہ عدالت اسلامیات کی کتاب میں دوسرا کلمہ درست کرنے اور کلمہ میں تبدیلی کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا حکم دے۔
ہائیکورٹ‘ جماعت سوم اسلامیات میں دوسرے کلمے کی تبدیلی‘ متعلقہ فریقین سے جواب طلب
Nov 04, 2021