کراچی (نیوزرپورٹر) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نیازی کا خطاب سبز باغ دکھانے کی واردات ہے اور عمران خان نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کہیں گے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے بیان کے ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہی نہیں کہ امریکہ، جرمنی اور ترکی میں فی کس آمدنی کیا ہے اور غریب خواتین کو آج بھی پیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملتے ہیں جبکہ صحت کارڈ محصوم انسانوں سے شرمناک فراڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوگر ،بلڈ پریشر، جگر اور دل کے امراض میں مبتلا غریب ادویات خریدنے سے قاصر ہیں ،نام نہاد صحت کارڈ سے بخار اور سردرد کی گولی بھی نہیں ملتی اور دوسری طرف آٹا ، چاول اور گھی سستے کہاں ملیں گے غریب ڈھونڈتا پھرے گا ۔