ملتان (نمائندہ نوائے وقت) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی کا ‘‘حقوق طلبہ روڈ کارواں’’ بہاولنگر میں ہوا ‘کارواں ڈیرہ غازی خان کی جانب روانہ‘ کارواں میں سینکڑوں طلبہ شریک ہوئے جن سے مخاطب ہوتے ہوئے ناظم اسلامی جمیعت طلبہ پنجاب جنوبی سعد سعید نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان پورے ملک میں حقوق طلبہ کی جنگ کا ہراول دستہ ہیں آج پورے بہاولنگر میں سینکڑوں طلبہ اپنے حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے روڈ کارواں میں شریک ہیں۔ موجودہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں کئی گنا فیسوں میں اضافہ کر کے غریب اور سفید پوش عوام کے بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ قومیں سڑکوں سے نہیں تعلیم سے بنتی ہیں انھوں نے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کرتے ہوئے جن میں فیس ری امبرسمنٹ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، تعلیمی کرپشن کا خاتمہ، تعلیم کیلئے بجٹ کا چار فیصد، فیسوں میں کمی، تعلیم پر عائد ظالمانہ ٹیکس کا خاتمہ، دو سالہ ڈگری پروگرام کی بحالی، این۔ایل ۔ای کا خاتمہ اور پی ایم ڈی سی کی بحالی شامل ہیں۔