سرما کا رعایتی پیکج‘ اضافی بجلی کی قیمت 12.96 روپے یونٹ مقرر 

Nov 04, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) موسم سرما میں صارفین کے لیے اضافی بجلی استعمال کے رعایتی پیکج کی حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کردیا ہے۔ رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر سے 28فروری تک ہوگا۔ فیصلے کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کا ریٹ 12.96پیسے فی یونٹ ہوگا  بجلی کے اضافی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اضافی بجلی استعمال پر مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔ نیپرا نے اضافی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ دوسری طرف  کے الیکٹرک سستی بجلی خرید کر مہنگے داموں بیچ رہا ہے،  کے الیکٹرک کی ستمبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ شکایت کنندہ نے غلط اعدادو شمار پیش کرنے پر کے الیکڑک کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت کی الیکٹرک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کراچی چیمبرآف کامرس نے موقف اپنایا کہ کے الیکٹرک کے پلانٹس سے بجلی مہنگی بنتی ہے بند کیے جائیں، کیوں کہ ساری بجلی نیشنل گرڈ سے خریدی جاتی ہے ۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد اضافہ بہت زیادہ ہے۔ شکایت کنندہ نے  کہاکہ کے الیکڑک کی بجلی کی پیداوار اور خریداری لاگت کیا عدادوشمار غلط ہیں، منظوری سے صارفین پر6ارب 64کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزیدخبریں