نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں بالاکوٹ پر حملے میں ناکام بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ترقی دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کوگروپ کیپٹن کا رینک دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج میں گروپ کیپٹن کا رینک کرنل کے عہدے کے برابر ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بالاکوٹ پر حملے کے دوران پاکستانی فوج نے حراست میں لیا تھا۔