لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو توہین عدالت کے مرتکب 2 وزرا کی 'حمایت' کی ہدایت الیکشن کمشن پر براہ راست حملہ ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ ایک ایسے موقع پر الیکشن کمشن کو نشانہ بنا رہے ہیں جب ملک داخلی اور خارجی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ دھونس سے اور ہراساں کر کے اداروں کو جھکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ شہباز شریف نے آزادکشمیر میں مسافر بس کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
تو ہین کے مر تکب وزرا جء حمایت اکیکشن کمشن پر براہ راست حملہ: شہباز شریف
Nov 04, 2021